Urdu-Home

ا ردو اور پنجابی زبان کے عدالتی سند یافتہ مترجم

ہم   قانونی اور دوسرے تمام  معاملات میں ترجمہ کرنے کے ماہر ہیں۔

ہمارے مترجم آپ کے پیغام کو دوسری زبان میں ایمانداری سےپہنچاتے ہیں،  آجکل کی  وسیع کاروباری دنیا میں ثقافتوں کو   ملا کر آپ کے الفاظ کو ہر کسی کے لیے قابل فہم بناتے ہیں۔

ہم اردو، پنجابی اور ہندی زبان کا جرمن  زبان میں اور  جرمن  زبان کا اردو، پنجابی اور ہندی زبان میں ترجمہ کرتے ہیں۔

ہم اس بات کا خا ص خیال رکھتے ہیں کہ کوئی بھی لفظ اپنا معنی نہ کھوئے اور  دوسری ثقافت کے لوگوں کے لیے قابل فہم ہو۔

کاغذات  کا سندیافتہ اور عدالت سے تصدیق شدہ ترجمہ

ایک سندیافتہ مترجم  اپنے اندر مندرجہ ذیل  خصوصیات   کا حامل ہوتاہے:

مثلاً، کاغذات کا  عدالت سے تصدیق شدہ ترجمہ کرنا  اور  ان کاغذات پر سرکاری گول مہر لگانا  ،  گول مہر   لگانے کے مجاز صرف عدالتی  سندیافتہ مترجم ہی ہوتے ہیں۔

عدالتی تصدیق شدہ ترجمہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں  قابل قبول  ہوتا ہے۔

شعبہ جات

تمام  قانونی معاملات جیسا کہ فوجداری قانون، فیملی  قانون،  سول قانون،  اور پرائیویٹ معاملات جیساکہ شادی،  کاروباری معاہدہ جات،    ڈرائیونگ  لائسنس کا حصول، طبی معاملات،  ہدایات، معلومات وغیرہ وغیرہ۔

عدالتیں۔  وکیل سرکار۔ عوامی استغاثہ۔ رجسٹری دفتر۔پولیس۔ قانونی دفاتر۔

کاغذات

پیدائش کا  سرٹیفکیٹ ۔ نکاح نامہ۔ ڈیتھ کا  سرٹیفکیٹ ۔ طلاق نامہ۔  بیان حلفی۔  ڈرائیونگ  لائسنس۔  شناختی کارڈ۔  پاسپورٹ۔ نیشنیلٹی کے  کاغذات۔   کریکٹر سرٹیفکیٹ ۔ ایف آئی آر۔  مختار نامہ۔ یعنی  ہر قسم کے اردو  کاغذات  کا  سرکاری تصدیق شدہ ترجمہ۔

آپ اپنے کاغذات  ہمیں خود پہنچا سکتے ہیں ،  یا  بذریعہ ڈاک  اور بذریعہ ای میل ارسال کرسکتے ہیں۔

وقت کی قلت یا ایمرجنسی کی صورت میں  فوری  سروس بھی دستیاب ہے،

ہماری ویب سائیٹ  پر  ویزٹ  کا شکریہ

ہماری  خدمات  آپ کے لیے تسلی بخش  ہو  نگی

خرم  جاوید ملک

ویانا  ۔آسٹریا

AustriaEnglishIndiaPakistan